Office 34, 3rd Floor, Rehmat Centre, I-8 Markaz, Islamabad 03308000009 info@regalmarketing.com.pk

پارک ویو سٹی اسلام آباد-ایک جائزہ

 

پارک ویو سٹی:
حالیہ وقت میں اسلام آباد کہ گردونواح میں بہت سی ہاوسنگ سوسائٹیز تعمیر ہو رہی ہیں جن کا مقصد عوام کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد تجارتی اور معاشرتی لحاظ سے ایک اہم شہر ہے اور موجودہ وقت میں ہر انسان اسلام آباد کی پُرآسایش زندگی کہ درمیان اپنا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ پارک ویو سٹی اسلام آباد ایک ایسا شاندار رہائشی منصوبہ ہے جو اسلام آباد کہ رہائشیوں کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنے گھر کی تعمیر ایک دلکش لوکیشن پر کریں۔ پارک ویو سٹی سی ڈی اے سے منظور شدہ رہائشی منصوبہ ہے اور ویژن گروپ آف کمپنی اس پروجیکٹ کہ ڈویلپرز ہیں۔ ویژن گروپ پی ٹی آئی کے ایک سینئر اور سرگرم ممبر علیم خان کی ملکیت ہے۔ اسلام آباد میں ویژن گروپ کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔
لوکیشن:
پارک ویو سٹی اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں کہ دامن میں واقع ہے، یہ منصوبہ مالوٹ روڈ پر واقع ہے اور کُری روڈ سے باآسانی سوسائٹی تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پارک ویو سٹی مین اسلام آباد سے پندرہ منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

پارک ویو سٹی رہائشی پلاٹ سائیزز:
پارک ویو سٹی اسلام آباد ایک دلفریب رہائشی منصوبہ ہے جو اپنی لوکیشن اور ماڈرن طرز تعمیر کی وجہ سے ہر انسان پر اپنا مثبت اثر ڈال رہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ملکی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کی زندگی کو بہت آسانی سے بدلے گا۔ سوسائٹی کہ رہائشی بلاکس میں پانچ مرلہ، آٹھ مرلہ، دس مرلہ، ایک کنال اور دو کنال کہ پلاٹس دستیاب ہیں۔ ان پلاٹس میں سرمایہ کاری کے بہترین موقع سے آپ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ سوسائٹی کہ رہائشی بلاک میں اپنا گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے بہترین مقام آپکو پورے اسلام آباد میں میسر نہیں ہوگا۔ اس کی بنیادی وجہ سوسائٹی کی شاندار لوکیشن اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات ہیں۔ یہ سوسائٹی اعلی خصوصیات کی عکاس ہے۔ اور ہر انسان کی ضروریارت کو پورا کرے گی۔ سوسائٹی میں فراہم کیے جانے والے پلاٹس کی قیمتیں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
پارک ویو سٹی کمرشل پلاٹ سائیزز:
یہ سوسائٹی جہاں رہائشی اعتبار اپنے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے وہی کمرشل سطح پر بھی یہ سوسائٹی ایک منافع بخش مقام بن کر اُبھر رہا ہے۔ سوسائٹی کہ کمرشل بلاک میں چھ مرلہ اور آٹھ مرلہ کہ پلاٹس دستیاب ہیں جہاں آپ ایک کامیاب کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ سوسائٹی کا کمرشل بلاک دوبئی ڈاون ٹاون کہ طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے جو ہر آنے والے شخص کو متاثر کرے گا۔ یہ مقام حالیہ وقت میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے اور سرمایہ کاری کہ اعتبار سے ایک مفید جگہ ثابت ہو رہا ہے۔ سوسائٹی میں فراہم کی جانے والی کمرشل پلاٹس کی قیمتیں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
خصوصیات و سہولیات:
کسی بھی سوسائٹی کی ترقی کی بنیاد اُس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر منحصر ہوتی ہیں۔ پارک ویو سٹی اسلام آباد کہ حوالے سے بات کی جائے تو اس سوسائٹی نے انتہائی محدود مدت میں ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک پہنچایا ہے۔ سوسائٹی میں سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کا تمام بنیادی اور ماڈرن سہولیات میسر ہیں، چونکہ یہ منصوبہ ابھی زیر تعمیر ہے لیکن اس کہ باوجود سوسائٹی کہ اے اور بی بلاک میں سرمایہ کاروں کو قبضہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ سوسائٹی کی ترقی اور کامیاب کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اے اور بی بلاک میں رہائشیوں نے اپنا گھر تعمیر کر لیا ہے اور اپنی پُرسکون زندگی گُزار رہے ہیں۔
پارکس اور جاگنگ ٹریک:
پارک ویو سٹی ایک خوبصورت مقام ہے جو آپکی زندگی میں رنگ بھر دے گا۔ سوسائٹی میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ اس کہ ساتھ اگر آپ اپنی صبح کو پُررونق بنانا چاہتے ہیں تو اپنی صبح کی چہل قدمی سوسائٹی کہ پُرفضا مقام پر کر سکتے ہیں۔ سوسائٹی میں پارکس اور جاگنگ ٹریک کی سہولت موجود ہیں۔
سکول اور کالج:
پارک ویو سٹی اسلام آباد میں سکول اور کالج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سوسائٹی میں مقیم رہایئشیوں کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے بچوں کو سوسائٹی کہ اندار ہی سکول میں داخل کروا سکتے ہیں۔ سوسائٹی کی انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تعلیم کہ معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ اگر تعلیم کو عام کیا جائے گا تبھی ملک ترقی کرے گا۔
کمرشل واک:
سوسائٹی میں دوبئی ڈاون ٹاون کی طرز کا کمرشل واک بنایا جا رہا ہے جس میں تمام ملکی اور بین الااقوامی بڑیندز کہ آوٹ لیٹس شامل ہوں گے۔ پارک ویو سٹی کا کمرشل ڈاون ٹاون پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ بنے جارہا ہے۔
سکیورٹی:
سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کو تحفظ فراہم کرنا سوسائٹی کی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سوسائٹی کی انتظامیہ نے اپنے رہائشیوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے کا ارادہ کیا ہے اور مکمل سوسائٹی میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کہ ساتھ سوسائٹی کہ داخلی راستوں پر سکیورٹی کہ انتظامات پورے کیے گئے ہیں۔
پارک ویو سٹی مستقبل کا کامیاب منصوبہ:
قلیل مدت میں اسلام آباد کی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں اپنا ایک منفرد نام بنانے والی سوسائٹی پارک ویو سٹی مستقبل میں ایک کامیاب منصوبہ ثابت ہوگا۔ اس کی بنیادی وجہ سوسائٹی کی طرز تعمیر اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات ہیں۔ سوسائٹی میں بہت سے لوگوں نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہے اور اپنی سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے۔ آپ بھی دیر مت کریں اور اپنی محفوظ سرمایہ کاری کا آغاز پارک ویو سٹی میں کریں۔ اپنا پلاٹ بک کروانے کے لئے آج ہی رئیگل مارکیٹنگ سے رابطہ کریں اور اس سنہرے سفر کا آغاز کریں۔

Back to top

Leave a Reply